لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین عباس رضا کو عہدے پر بحال کردیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:46

لاہور۔8 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے برطرف چیئرمین عباس رضا کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے وفاقی وزارت صنعت و تجارت کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عباس رضا کے وکیل حافظ طارق نسیم نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی وزارت صنعت و تجارت نے کسی قانونی جواز کے بغیر عباس رضا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

نجی کمپنیوں کے وکیل شفقت محمود چوہان نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے آرڈیننس کے غیر موثر ہونے کے بعد کمیشن کی جانب سے غیر قانونی طور پر اقدامات کئے گئے جن کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، جس پر عدالت نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے برطرف چیئرمین عباس رضا کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے وفاقی وزارت صنعت و تجارت کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :