امریکی سفارتخانے کی نئی ترجمان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، پبلک آفیئرز کونسلر کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل، امریکی سفارتخانے کے حکام اور سینئرصحافیوں نے سفارت خانے کی نئی ترجمان فلور کو وآن کا خیر مقدم کیا اس سلسلے میں امریکی سفارت خانے کے پبلک آفیئرز کی کونسلر کرسیٹینا ٹاملن سن کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آن لائن سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مس کووآن نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنا مشکل ہے تاہم میں اپنے ساتھیوں اور پاکستانی دوستوں کیساتھ مل جل کر کام کروں گی۔

امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے مس کو وآن کو انکو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی کہا اور توقع ظاہر کی وہ بطور ترجمان سفارت خانے اپنے فرائض بخوبی انجام دیں گی۔امریکی سفارتخانے کی نئی ترجمان کا وسیع سفارتی تجربہ کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آنے سے قبل انہوں نے امریکہ کے لندن سفارتخانے کے سیاسی سیکشن میں ایران کے امور پر کیا۔انہوں نے روم میں بطور ڈپٹی کلچرل اتاشی، کابل میں پریس آفیسر اور سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے دفتر برائے ری کنسٹرکشن اور سٹیبلائزیشن اور ہولی سی اور کراچی میں مختلف سفارتی عہدوں پر فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔

فارن سروس اختیار کرنے سے قبل مس کووآن سینیٹر پیٹی مرے کے پبلک افیئرکے دفتر میں کام کرر ہی تھیں۔ انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں سینیٹ اینڈریو اور نیشنل سکیورٹی سٹڈی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں ہیں، وہ فارسی اور اطالوی زبان روانی سے بول سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :