راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر رہائشی سیکٹر آئی 12میں عنقریب میاں نواز شریف ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ‘راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن ‘ایم آر آئی ‘سی ٹی سکین ‘ڈائیلاسز سمیت تمام شعبہ جات شروع کرنے کیلئے وفاق خصوصی فنڈز فراہم کریگا

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر رہائشی سیکٹر آئی 12میں عنقریب میاں نواز شریف ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ‘راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن ‘ایم آر آئی ‘سی ٹی سکین ‘ڈائیلاسز سمیت تمام شعبہ جات شروع کرنے کے لئے وفاق خصوصی فنڈز فراہم کریگا ۔

وہ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے ۔ ملک ابرار احمد نے کہا کہ انشاء اﷲ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر رہائشی علاقے آئی 12 کے لئے ایک بڑے ہسپتال جسمیں ہر سہولت ممکن اور شعبہ قائم ہوگا کی منظوری لے لی گئی ہے ‘عنقریب آئی 12میں میاں نواز شریف ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ‘اس کی تمام تر فنڈنگ وفاق کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال میں عوام کو درپیش شدید مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس ہسپتال کی مکمل اپ گریڈیشن کرانے کے ساتھ ساتھ یہاں پر ایم آر آئی ‘سی ٹی سکین ‘ڈائیلاسیز ‘تمام آپریشن تھیڑ میں نئے اور جدید آلات اور مشنیری کی فراہمی اور عوام کی ضرورت کے تمام شعبہ جات قائم کیے جائیں گے ‘اس کے فنڈز بھی وفاق فراہم کریگی ۔کینٹ جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام عیدا لاضحی کے بعد شروع ہوجائے گا اور یہ منصوبہ جنگی بنیادوں پر مکمل کر کے راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ کے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے والا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال تحفے میں دیں گے ۔