انتہائی سخت سکیورٹی میں نندی پور پاور پلانٹ سے فائلوں کا چوری ہونا (ن) لیگ کی حکومت پر سوالیہ نشان ہے ‘سید صمصام بخاری

(ن) لیگ کے درباریوں کرپشن کے ریکارڈ مٹانے شروع کردیے،سخت سیکیورٹی میں فائلوں کا گم کرنے والوں کو بے نقاب کیاجائے‘گفتگو

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام بخاری نے کہا کہ انتہائی سخت سیکیورٹی میں نندی پور پاور پلانٹ سے فائلوں کا چوری ہونا (ن) لیگ کی حکومت پر سوالیہ نشان ہے، (ن) لیگ کے درباریوں نے اپنی حکومت کی ڈوبتی کشتی کودیکھ کر کرپشن کے ریکارڈ مٹانے شروع کردیے ہیں ، نندی پور پاورپرجیکٹ پر سخت سیکیورٹی کے باوجوداہم اور قیمتی دستاویزات کا گم ہونا وفاقی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، نندی پاورپروجیکٹ کی قیمتی فائلوں کوضائع کرنے والوں کو بے فوری بے نقاب کیا جائے اور ان کے سہولت کاروں کوبھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پہلے سے جاری پروجیکٹس کا دوبارہ افتتاح کرکے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کا آگے دوڑ پیچھا چوڑ والا حساب ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اورملکی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں لے کر آئے گی۔ پانامہ لیکس میں نام آنے پر وزیراعظم اور ان کی فیملی کوجواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی پاکستان کی تعلیمی نظام پر رپورٹ حکومت کے منہ پرطمانچہ ہے ، جس کے مطابق ایک کروڑ چار لاکھ بچے سیکنڈری سکول سے آگے نہیں جاتے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کونسل آف ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 82 فیصد پانی غیر محفوظ نکلاجس کے پینے سے عوام مختلف بیماریوں کا شکارہو رہی ہے جبکہ (ن) لیگ کی حکومت ترجیحات میں میگا پروجیکٹس ہیں ،صحت ، تعلیم اورپینے کاپانی ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔

متعلقہ عنوان :