چڑیا گھر میں آنے والے بچے اب جانوروں کی اٹھکھیلوں کے ساتھ کڈی کار ڈرائیو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) چڑیا گھر میں آنے والے بچے اب جانوروں کی اٹھکھیلوں کے ساتھ کڈی کار ڈرائیو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں چمپنگ کیسل ، پرندوں کے ساتھ تصاویر بنانے ، بیت الخلا سمیت کڈی کار سروس شروع کرنے کے لیے ٹھیکوں کی نیلامی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف پرائیویٹ کمپنیوں نے حصہ لیانیلامی کے موقع پر لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شفقت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجیئرنگ محمد اعظم ، ایپکا صدر اختر محمود اور ایجوکیشن آفیسر کرن سلیم موجود تھے تقریب میں کڈی کاروں کا ٹھیکہ سالانہ تین لاکھ دس ہزار روپے ، چمپنگ کیسل بارہ لاکھ ، پرندوں کے ساتھ تصاویر گیارہ لاکھ اور بیت الخلا کا ٹھیکہ بارہ لاکھ روپے مین نیلام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :