جماعت اسلامی نے مختلف ایشوز پر دو قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیں

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے اور چولستان کو ضلع بنانے کے حوالے سے دو مختلف قراردادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیں۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’ حالیہ پانچ دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تین مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ایوان کا مطالبہ ہے کہ ان اضافوں کو فوری واپس لیا جائے۔ علاوہ ازیں چولستان کوضلع بنانے کے حوالے سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہاگیاہے کہ ’’صوبہ بہاولپور میں واقع چولستان کو ضلع بنایا جائے‘‘۔