سینیٹ میں اپوزیشن ارکان کی وزیر داخلہ پر کڑی تنقید ،استعفے کا مطالبہ

وزارت داخلہ کو اے پی ایس پر تین ماہ اورکراچی میں ممکنہ حملے کی دو ماہ پہلے سے اطلاع تھی ،یہ بھی پتا تھا کہ کہاں سے حملہ کیا جائے گا ، پھرکیوں کارروائی نہیں کی گئی ،یہ مجرمانہ غفلت ہے ، وزرات داخلہ میں موجود عناصرانٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی نہیں ہونے دیتے،وزیرداخلہ کے کوئٹہ نہ جانے سے ملک دشمن قوتوں کو براہ راست فائدہ ہوا ، قائمقام صدر اور وزیراعظم کو اس معاملے پر سوچنا ہوگا سینیٹ میں اپوزیشن ارکان کا نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) ایوان بالا (سینیٹ )میں اپوزیشن ارکان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو فی الفور وزیرداخلہ سے استعفیٰ طلب کرنا چاہیے،وزارت داخلہ کو تین ماہ قبل آرمی پبلک سکول پر حملے کی اطلاع تھی،کراچی میں حملے پر بھی دو ماہ پہلے اطلاع تھی اور کونسے گیٹ سے حملہ کیا جائے گا یہ بھی پتہ تھا مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی اورر یہ مجرمانہ غفلت ہے اور وزرات داخلہ میں ایسے عناصر موجود ہیں جو انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی نہیں ہونے دیتے،وزیرداخلہ کے کوئٹہ نہ جانے سے ملک دشمن قوتوں کو براہ راست فائدہ ہوا ہے، اور قائم مقام صدر اور وزیراعظم کو اس معاملے پر سوچنا ہوگا۔

(جاری ہے)

قوم یہ سمجھتی تھی کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کی وجہ سے حملے ہوتے ہیں مگر وزیرداخلہ نے اس بات کی تردید کی اب یہ وزرات داخلہ کی ذمہ داری بنتی ہے ۔جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ تین ماہ قبل آرمی پبلک سکول پر حملے کی اطلاع تھی،کراچی میں حملے پر بھی دو ماہ پہلے اطلاع تھی اور کونسے گیٹ سے حملہ کیا جائے گا یہ بھی پتہ تھا مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی اورر یہ مجرمانہ غفلت ہے اور وزرات داخلہ میں ایسے عناصر موجود ہیں جو انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی نہیں ہونے دیتے،وزیرداخلہ کے کوئٹہ نہ جانے سے ملک دشمن قوتوں کو براہ راست فائدہ ہوا ہے،وزیراعظم کو فی الفور وزیرداخلہ سے استعفیٰ طلب کرنا چاہیے اور قائم مقام صدر اور وزیراعظم کو اس معاملے پر سوچنا ہوگا۔

کرنل طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ قوم یہ سمجھتی تھی کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کی وجہ سے حملے ہوتے ہیں مگر وزیرداخلہ نے اس بات کی تردید کی اب یہ وزرات داخلہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بار بار وزرات داخلہ کو اطلاع کے باوجود کارروائی نہیں کی اور بے گناہ لوگ مرتے رہے۔