لیاقت کھرل کو حق وصداقت کی آواز بلند کرنے کی سزادی جا رہی ہے ۔انجمن طلباء اسلام پنجاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) انجمن طلباء اسلام پنجاب کے ناظم ارشد قادری دیگر رہنماؤں راجہ منصور اقبال ،حمزہ علی قادری ،سید عزیز بخاری ،محمد اکرم رضوی ،یاسر حسین انجم ،قاضی عبد الصبور نے معروف سینئر صحافی لیاقت کھرل پر بااثر افراد کی ایماء پر تھانہ غازی آباد کے ایس ایج او عتیق ڈوگر کی جانب سے قائم کیے گئے جھوٹے ،بے بنیاد اور من گھڑت مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انجمن کے رہنماؤں نے لیاقت کھرل کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔انجمن کے رہنماؤں نے کہا آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں۔ایس ایج او غازی آباد ہوش نے ناخن لیے ۔محب وطن صحافیوں کو اوچھے ہتکھنڈوں اور مقدمات سے ڈرایا نہیں جا سکتا ۔

(جاری ہے)

طاقت کے زور پر میڈیا کو دبانے کی سوچ گمراہ کن ہے ۔حکومت میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔

آزادی صحافت کے خلاف ہونے والی ہر سازش اور کوشش کاراستہ روکا جائے گا۔ لیاقت کھرل کو حق وصداقت کی آواز بلند کرنے کی سزادی جا رہی ہے ۔انجمن طلباء اسلام کے لاکھوں کارکنان لیاقت کھرل کے ساتھ ہیں ۔کوئی انہیں تنہا مت سمجھے ۔ہر فورم پر لیاقت کھر ل کیلئے آواز اٹھائی جائے گی ۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ معروف سینئر صحافی لیاقت کھرل پر جھوٹی ایف ،آئی ،آر فوری خارج کی جائے تاکہ محب وطن طبقات میں پایا جانے والا اضطراب ختم ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :