سوئی ناردرن گیس کمپنی کے شعبہ سیلز میں کنکشن کے حصول کے لئے جاری ہونے والے فاسٹ ٹریک پالیسی کے واچرز جعلی نکلنے کا انکشاف

جعلی واچرز مبینہ طور پر رشوت دیکر صارفین نے حاصل کئے ، فاسٹ ٹریک پالیسی کے واچر کشمیر روڈ ہیڈ آفس سے جاری کئے جاتے ہیں‘ذرائع

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے شعبہ سیلز میں کنکشن کے حصول کے لئے جاری ہونے والے فاسٹ ٹریک پالیسی کے واچرز جعلی نکلنے کا انکشاف‘ کمپنی افسران نے جعلی واچر منسوخ کر کے صارفین کو رقم واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے شعبہ سیلز سے کنکشن کے لئے جعلی واچرز جاری ہونے کا انکشاف ہوا، اوگرا کی جانب سے کمپنی کو فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت میٹرز کی تنصیب کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے تحت صارفین ابتدائی طور پر 25 ہزار روپے کا واچر جمع کرواتے ہیں اور یہ واچر کشمیر روڈ ہیڈ آفس سے جاری کئے جاتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت میٹرز کی حصول کیلئے جعلی واچرز جاری ہوئے ہیں، کمپنی افسران کی ملی بھگت سے ایک ہی روز میں 71 واچر جاری کئے گئے، علم ہونے پر کمپنی نے جعلی واچرز منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ جعلی واچرز مبینہ طور پر رشوت دیکر صارفین نے حاصل کئے ، فاسٹ ٹریک پالیسی کے واچر کشمیر روڈ ہیڈ آفس سے جاری کئے جاتے ہیں، جعلی واچرز جاری کرنے والے کمپنی کے اہلکار فرخ اقبال کو معطل کر دیا گیا اور لاہور ریجن تبدیل کر دیا گیا جبکہ جعلی واچر زحاصل کرنے والے صارفین کو 25 ہزار روپے واپس لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :