چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ڈسٹرکٹ بار بھکر اور ساہیوال کی منظورکردہ جنرل قرار دادوں کو انتظامی کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی ہدایت

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے بھکر اورساہیوال کی عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر مذکورہ ضلعی بار ایسو سی ایشنوں کی متفقہ طور پر منظور کردہ جنرل قراردادوں کو لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھکر اور ساہیوال کی بار ایسو سی ایشنوں نے اپنی قراردادوں میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کے وکلاء اور سائلین کی سہولت اور حصول انصاف کی بروقت رسائی کیلئے ڈسٹرکٹ بھکر کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ اور ڈسٹرکٹ ساہیوال کو لاہورہائیکورٹ لاہور کے عدالتی دائرہ اختیار میں شامل کیاجائے۔