تمام ڈویڑنل ، فیلڈ اورہیڈ کوارٹرز کے افسران اور اہلکاران کی سنیارٹی لسٹیں تیار کرکے تقسیم کی جائیں ‘خالد عیاض خان

مقررہ مدت کے اندر عدم وصولی اعتراض کی صورت میں ترقی کی سفارشات تیار کی جائیں‘ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے تمام ڈویڑنل ، فیلڈ اورہیڈ کوارٹرز کے افسران اور اہلکاران کی سالانہ خفیہ رپورٹس مکمل کرنے اور سنیارٹی لسٹیں تیار کرکے تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مقررہ مدت میں عدم وصولی اعتراض کی صورت میں ان کی ترقی کی سفارشات تیار کی جاسکیں۔

انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر چو دھری شفقت علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سفار ی زو سید ظفر الحسن کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سینئراور اہل افسران و اہلکاران کی ترقی ان کا حق ہے اورانہیں یہ حق ہر صورت ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدائت کی کہ افسران اور اہلکاران کی سالانہ خفیہ رپورٹس جلد مکمل کی جائیں تاکہ ترقی کی سفارشات کے عمل میں سنیارٹی اور اہلیت کے لحاظ سے سب کو شامل کیا جا سکے۔خالد عیاض خان نے اجلاس میں موجود افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں اور اضلاع میں زیر سماعت انکوائریوں کو جلد نمٹائیں تاکہ بے قصور پائے جانیوالے ا فسران و اہلکاران کی ترقی کی سفارشات تیار کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :