لاہور،عید الاضحی سے قبل البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے خصوصی فیلڈ آپریشنز جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے عید پلان کے تحت شہر بھر میں صفائی آپریشنز جاری ہیں۔ عیدالاضحی سے قبل شہر کی تمام اہم شاہراہوں ، مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ مساجد، عید گاہوں اور عبادت گاہوں میں خصوصی صفائی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صفائی آپریشنز میں صفائی ودھلائی کے علاوہ فینائل اور چونے کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

عید سے ایک روز قبل شہر میں خصوصی زیرو ویسٹ آپریشن بھی کیا جائے گا۔عید سے قبل سینٹری سٹاف میں نئے یونیفارمز کی تقسیم بھی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ علاوہ ازیں البیراک کی آگاہی سرگرمیاں بھی باقاعدگی سے جاری ہیں جن کے تحت کمیونیکیشنز ٹیم گھر گھر جا کر شہریوں سے عید کے ایام میں صفائی کے حوالے سے خصوصی تعاون کی اپیل بھی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :