پنجاب میں ازبک ٹریڈکونسل کا دفتر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

ازبکستان پنجاب میں ٹریکٹر سمیت دیگر زرعی آلات اور مشینری بنانے کے لئے پلانٹ لگائے گا ازبک وفد کی طرف سے پاکستان کو 12 اکتوبر سے تاشقند کے دو روزہ ٹیکسٹائل میلے میں شرکت کی خصوصی دعوت ازبکستان دس رکنی وفد کا پی بی آئی ٹی کے دفتر کا دورہ،چیئرمین مظفر میراج پنجاب سرمایہ کاری کے امکانات پر بریفنگ دی

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) پنجاب میں ازبک ٹریڈ کونسل کا دفتر قائم کرنے اور ٹریکٹر سمیت دیگر زرعی آلات ومشینری بنانے کے لئے پلانٹ بھی لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ازبکستان کے دس رکنی اعلی سطح وفد نے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری وتجارت کے آفس کا دورہ کیا۔ازبک وفد کی قیادت ازبکستان کے معروف تاجر نادرار عطا جانووکررہے تھے۔

پاکستان میں ازبک سفیر فرقات صدیقو سمیت اہم کاروباری شخصیات بھی وفد میں شامل ہیں۔پنجاب بورڈ برائے سرمایہ وتجارت کے چیئرمین مظفر میراج نے ازبک وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پنجاب میں سرمایہ کاری کے امکانات اور رحجانات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفد کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ساز گار اور موزوں حالات کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں روز افزؤں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات اور سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔پی بی آئی ٹی غیرملکی سرمایہ کاروں کی معاونت کے لئے کاروبار کے آغاز سے اجراء تک ہر مرحلے تک سہولت اور فنی معاونت فراہم کرتا ہے۔ملاقا ت میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافے اور باہمی تعلقات میں بہتری سے معاشی استحکام کے حصول پر اتفاق کیا گیا۔بعدازاں ازبکستان کی طرف سے پاکستان کو 12 اکتوبر سے تاشقیندمیں دو روزہ ٹیکسٹائل میلا میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :