نیب کا راجہ پرویز اور شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
نیب نے مجموعی طور پر 5 شکایات کی تحقیقات کرانے اور 2 انکوائریاں شروع کرانے کی منظوری دے دی
جمعرات 8 ستمبر 2016 20:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پر کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ہوا جس میں کرپشن میں ملوث شخصیات کے خلاف اہم فیصلے کیے گے ٗ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور شرجیل میمن سمیت دیگر اہم شخصیات کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پر کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ نیب نے مجموعی طور پر 5 شکایات کی تحقیقات کرانے اور 2 انکوائریاں شروع کرانے کی منظوری دے دی۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور این پی جی سی ایل کی منظوری کے بغیر کنٹریکٹ سائن کرنے کے الزام ٗ سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ تیسرا کرپشن ریفرنس عبدالولی خان یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر احسان علی اور دیگر کے خلاف فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.