ہسپتالوں کی بہتری کا بیڑا اٹھا لیا ہے، مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘شہبازشریف
وزیر اعلیٰ کا بغیر پروٹوکول تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کا اچانک دورہ، طبی سہولتوں کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا وزیراعلیٰ کا ادویات کے سٹورکو فی الفور سیل کر نے کا حکم،مکمل آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کی جائے،آڈٹ کے عمل کے دوران مریضوں کو ادویات کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری رہنی چاہیے‘وزیراعلیٰ پنجا ب
جمعرات 8 ستمبر 2016 20:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بغیر پروٹوکول نئے تعمیر ہونے والے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ بغیر کسی پیشگی اطلاع ہسپتال پہنچے ۔وزیراعلیٰ کے اس دورے سے میڈیا،ہسپتال انتظامیہ اورضلعی انتظامیہ مکمل طورپر بے خبر رہے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیااوران کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے نئے تعمیر ہونے والے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور گاؤن نہ پہننے پر اے ایم ایس ڈاکٹر محمود اختر کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ ڈاکٹر ہیں اور گاؤن آپ کی پہچان ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.