آڈیٹر جنر ل آف پاکستان نے ڈی جی آڈٹ ڈیفنس راولپنڈی ملک فرخ عباس کو نوکری سے برخاست کر دیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) آڈیٹر جنر ل آف پاکستان نے ڈی جی آڈٹ ڈیفنس راولپنڈی ملک فرخ عباس کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

(جاری ہے)

ٖدفتر آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے جمعرات کو جاری ایک بیان کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے افسر فرخ عباس ملک جو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ڈیفنس راولپنڈی تعینات تھے کو مس کنڈکٹ کا مرتکب ہو نے پر فوری طور پر نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔گریڈ 20 کے افسر محمد اظہر کو ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے جمعرات کو اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :