Live Updates

عمران خان کی جانب سے ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ٗطلال چودھری

عمران خان مسلم لیگ ن کے سوالوں سے بچنے کے لیے آگے آگے بھاگ رہے ہیں ٗ گفتگو

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ٗعمران خان مسلم لیگ ن کے سوالوں سے بچنے کے لیے آگے آگے بھاگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بنی گالا کی زمین خریدنے کے حوالے سے سوالات کرنا چاہتے تھے تاہم عمران خان کے پاس ان سوالوں کا جوا ب نہیں اس لیے قومی اسمبلی واک آؤٹ کر گئے ۔

انہوں نے کہاکہ سپیکر نے ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجوا دئیے جو فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایاز صادق کو سپیکر ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق ہیں پڑتا ۔طلال چودھری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب نمائندوں کے تحت کی تبدیل ہو سکتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات