Live Updates

عمران خان نے رائیونڈ جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا ’عندیہ‘دیدیا

اپوزیشن سے مشاورت کررہے ہیں ، دھرنا ادھر ادھر کرسکتے ہیں ، جگہ پر بھی نظرثانی ہوسکتی ہے ٗمیڈیا سے گفتگو جمہوری اقدار کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کرناہے اوروہ ہمارا آئینی جمہوری حق ہے اور کرتے رہیں گے ٗشاہ محمود قریشی

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے رائیونڈ جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا ’عندیہ‘دیدیا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ رائیونڈ نوازشریف کی جاگیر نہیں، اس کے گھر کی بات نہیں کی بلکہ رائیونڈ گھر کے پاس ایک جگہ ہے جہاں پاکستانی بستے ہیں حالانکہ رائیونڈ کا سار ا خرچہ پاکستانی قوم کے پیسے سے جاتاہے جہاں کیمپ آفس بنایاگیا، سارے بل اور سیکیورٹی اخراجات کے علاوہ 60کروڑ کی بم پروف دیوار بھی قوم کے پیسے سے بنی ہے ، وہاں احتجاج بنتاہے ، لندن کی ڈاؤننگ سٹریٹ میں برطانیہ کے وزیراعظم کا گھر ہے اور وہاں بھی احتجاج کی اجازت ہے ، یہ بادشاہ نہیں ، ہم اپوزیشن سے مشاورت کررہے ہیں ، دھرنا ادھر ادھر کرسکتے ہیں ، جگہ پر بھی نظرثانی ہوسکتی ہے ، اپوزیشن کیساتھ ہیں تاہم آخری حدتک جائیں گے اور چھوڑنے نہیں لگے‘‘۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ ساری مسلم لیگ ن کو پتہ ہے کہ نوازشریف کے پاس کرپشن کاپیسہ ہے ، اسی لیے کہاکہ ضمیر کی آواز سنو، ملک تباہی کی طرف بڑھ رہاہے ، جرائم اور انتشار ملک میں بڑھ رہاہے ۔ٹانگیں توڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمو دقریشی نے کہاکہ ‘ہمیں کسی پر حملہ نہیں کرنا، کسی کی ٹانگیں نہیں توڑنی ، جمہوری اقدار کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کرناہے اوروہ ہمارا آئینی جمہوری حق ہے اور کرتے رہیں گے ، وہ انتشاور پھیلارہے ہیں ، ہم ملک کواحتساب پر یکجاکررہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ٹانگیں توڑنے والے گلوہوتے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن میں ہیں ، پی ٹی آئی میں نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات