سپیکر قومی اسمبلی نواز شریف کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ کو سنسر نہیں کر سکتے ٗ بلاول بھٹو زر داری

سپیکر برینڈ پاناما لیکس کو بچانے کیلئے پارلیمانی روایات کا مذاق نہ بنائیں ٗٹوئٹ پارلیمانی کمیٹیوں میں پاناما لیکس کے ذکر پر پابندی ایک اشتعال انگیز اقدام ہے

جمعرات 8 ستمبر 2016 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نواز شریف کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ کو سنسر نہیں کر سکتے ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ سپیکرنواز شریف کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ کو سنسر نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹونے کہا کہ سپیکر کی عزت کرتا ہوں تاہم ریفرنس کا معاملہ اشتعال انگیز ہے ، سپیکر برینڈ پاناما لیکس کو بچانے کیلئے پارلیمانی روایات کا مذاق نہ بنائیں ۔

بلاول بھٹو زر ی نے ایک ٹی وی کی فوٹیج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر اسمبلی کیلئے بے حد احترام ہے تاہم پارلیمانی کمیٹیوں میں پاناما لیکس کے ذکر پر پابندی ایک اشتعال انگیز اقدام ہے۔