لاہو رپولیس کو عید الاضحی کی آمد سے پہلے تمام ڈویژنز میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کرنے کی ہدایت

افغان بستیوں میں سرچ آپریشن تیز کئے جائیں، اینڈرائیڈ فونز اور بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے کرایہ داروں کے کوائف مکمل کئے جائیں‘ ڈی آئی جی آپریشنز

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی آمد سے پہلے تمام ڈویژنز میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے جائیں،افغان بستیوں میں سرچ آپریشن تیز کئے جائیں، اینڈرائیڈ فونز اور بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے کرایہ داروں کے کوائف مکمل کئے جائیں، آپس روم میں نصب شدہ ڈیجیٹل سسٹم کی مدد سے ایس ایچ اوز نہ صرف اپنے علاقہ میں ہونے والے جرائم کے بارے میں جلد ریسپانس دے سکنے کے قابل ہوئے ہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی حکمت عملی بھی بنا سکتے ہیں، جن تھانوں کی حدود میں کرائم بڑھاہوا ہے ان علاقوں کے ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ بڑھا ئی جائے، کیٹیگری اے اور بی کے اشتہاریوں پر روزانہ کی بنیاد پر ریڈ کیا جائے،ہر ایس پی اپنی ڈویژن میں موجود ہوٹلوں میں ہوٹل آئی سافٹ ویئر انسٹال کروائے تاکہ ہوٹل میں آنے والے ہر فرد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول لائنز ڈویژن کی پولیس لائنز میں ماہِ اگست میں جرائم کے خلاف کارروائیوں کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سول لائنز ڈویژن میں تھانہ لِٹن روڈ کی حدود میں جرائم بڑھنے پر ایس ایچ او لٹن روڈسب انسپکٹر امجد جاوید کی سخت سرزنش، ایس ایچ او مغلپورہ انسپکٹر احسان اﷲ کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ، ایس ایچ او پرانی انار کلی انسپکٹر احمد رضا کی سخت سرزنش، ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر محمد وسیم کی سرزنش، ڈی ایس پی مغلپورہ عثمان حیدر کو سپرویژن بہتر کرنے کی ہدایت، جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او شالیمار سب انسپکٹر محمد امین بٹ کو شوکاز نوٹس اور کلوز ٹو لائن، جرائم بڑھنے پر ایس ایچ او گجر پورہ انسپکٹر اشتیاق احمدکو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت۔

متعلقہ عنوان :