مہنگے منصوبوں کا اہم ریکارڈ ضائع کیا جارہا ہے‘عوامی تحریک پنجاب
میٹرو بس لاہور کا ریکارڈ ضائع کرنے کیلئے ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگائی گئی‘بشارت جسپال
جمعرات 8 ستمبر 2016 19:55
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا کہ ہے کہ حکومت کے چل چلاؤ کاوقت قریب آنے پر اہم منصوبوں کا ریکارڈ ضائع کر رہی ہے ،میٹرو بس لاہور کا ریکارڈ ضائع کرنے کیلئے ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگوائی گئی، نندی پور پاور پراجیکٹ میں فرنس آئل چوری کا سکینڈل بھی آگیا۔ تیل کی خریداری اور استعمال کا ریکارڈ چوری کیا جا چکا ہے، 30ارب روپے کے سستی روٹی سکینڈل کا 80فیصد ریکارڈ غائب کر دیا گیا۔
قرض خوروں اور ٹیکس چوروں کی فائلیں بھی غائب ہورہی ہیں۔ حکومتی ایوانوں میں زلزلہ ہے۔ اورنج ٹرین منصوبہ کا ریکارڈ بھی کسی سرکاری دفتر میں موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو علم ہو چکا ہے کہ وہ جارہے ہیں۔(جاری ہے)
اس لیے اہم منصوبوں کا ریکارڈضائع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جو مرضی کر لیں ان کی کرپشن کے ثبوت سڑک سڑک پھیلے ہوئے ہیں۔
وقت آنے پر ان کے منصوبے ان کی کرپشن کی گواہیاں بن کر ان کے خلاف ثبوت بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کاسکینڈل بیرون ملک سے آیا ورنہ یہ اس کے ریکارڈ میں بھی ردوبدل کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ایجنسیوں اور عدالتوں سے درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور میگا منصوبے جو دراصل میگا کرپشن کے واقعات ہیں کے ریکارڈ کو چوری یاضائع ہونے سے بچایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.