ترقی فیتے کاٹنے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اب عوام کو بیوقوف اور گمراہ کرنے کا وقت گز ر چکا ہے‘ ولید اقبال
24ستمبر کو رائیونڈ میں لاکھوں عوام کا ٹھاٹھیں مارتاہوا سمندرہوگا ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا‘صدر پی ٹی آئی اربن لاہور
جمعرات 8 ستمبر 2016 19:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف اربن لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہا ہے کہ ترقی فیتے کاٹنے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اب عوام کو بیوقوف اور گمراہ کرنے کا وقت گز ر چکا ہے تحریک انصاف کے جلسوں میں لاکھوں عوام شرکت کرتے ہیں جو عمران خان پر اعتماد اور انکی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے، سیاسی مخالفین جتنا مرضی جھوٹ بول لیں قوم نے ان کرپٹ اور جھوٹے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہیں۔
گزشتہ روز کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے میں گھنٹی کی طرح بندھ چکاہے اوریہ اس سے کسی صورت بچ نہیں سکیں گے، رائیونڈ مارچ کا سن کر پوری (ن)لیگ کو سکتہ طاری ہوچکا ہے اوران کے اوسان خطا ہوچکے ہیں، تحریک انصاف کے جلسوں میں سرکاری ملازمین اور پٹواری نہیں لائے جاتے بلکہ عوام خودشرکت کرتے ہیں،24ستمبر کو رائیونڈ میں لاکھوں عوام کا ٹھاٹھیں مارتاہوا سمندرہوگا اورملک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.