بلوچستان میں انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس سے لیکر کسی مستند اور شفاف ادارے کو دیا جائے، عبدالسلام

ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ این ٹی ایس کے بی ایم سی ٹیسٹ پیپر ٹیسٹ سے پہلے ہی آؤٹ ہوجاتا ہے ،پریس کانفرنس

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) بلوچستان کے انٹری ٹیسٹ کے طلباء کے رہنما عبدالسلام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس سے لیکر کسی مستند اور شفاف ادارے کو دیا جائے جس کا تعلق بلوچستان سے بھی نہ ہو۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ این ٹی ایس کے بی ایم سی ٹیسٹ پیپر ٹیسٹ سے پہلے ہی آؤٹ ہوجاتا ہے اور بی ایم سی انتظامیہ اور این ٹی ایس کے لوکل ایجنٹوں کے گٹھ جوڑ سے اسکی قیمت 10سے 15لاکھ روپے لگائی جاتی ہے جس سے طلباء کا حق مارا جاتا ہے لہذا چستان میں انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس سے لیکر کسی مستند اور شفاف ادارے کو دیا جائے جس کا تعلق بلوچستان سے بھی نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لورالائی ،خضدار اور تربت میں قائم ہونے والے میڈیکل کالجز میں اسی سال کلاسز شروع کی جائیں کالجز کے شروع ہونے سے یہاں کے طلباء و طالبات کیلئے میڈیکل سیٹ لینے کے مواقع بڑھ جائیں گے اور خاص طور پر وہ طلباء و طالبات جو پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ نہیں لے سکتے انکی مایوسی ختم ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم بی ایم سی اور باقی اداروں کے ٹیسٹ کا بائیکاٹ اوراین ٹی ایس اور بی ایم سی انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کریں اور این ٹی ایس اور بی ایم سی انتظامیہ کے خلاف دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :