7 ستمبر ملک کے دفاع کیساتھ موجودہ ختم نبوت کے تحفظ کے لحاظ سے فتح مبین کا دن ہے، مولانا سیمع الحق

اوبامہ ،مودی،پیوٹن،سب ایک ہوکر مرزا قادیان کے مشن کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں،مسلمان مٹ جائیں گے مگر تحفظ ختم نبوت اور توہین رسالت کی آئینی ترامیم میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے، مردان میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:44

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ ۷ ستمبر ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ موجودہ ختم نبوت کے تحفظ کے لحاظ سے فتح مبین کا دن ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ کا یہ ایک تاریخی کارنامہ تھا جسے کل پارلیمنٹ میں ایک خصوصی سیشن کے ذریعہ سراہنا چاہیے تھااور اس پر فخر کرنا چاہیے تھا جبکہ ملک کے سول اور آرمی تقریبات کا اسے بھی حصہ بنانا چاہیے تھا۔

مگر افسوس کہ یہ سب اس ایمانی کارنامے کے ذکر سے بھی غیر مسلم آقاؤں کی وجہ سے شرماتے رہے۔ مولانا سمیع الحق یہاں مردان میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،جو مردان کی وسیع و عریض عیدگاہ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

دن بھر جاری رہنے والے اس اجتماع میں صوبہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ برٹش سامراج نے برصغیر کو غلام رکھنے کے لئے جعلی اور جھوٹی نبوت کھڑی کی تھی جس میں ہر قسم کے جہاد کو حرام قرا ردیا۔

اور جس نے اسرائیل قائم کرنے میں مدد کی اور قادیانی وزیرخراجہ کے ذریعے پاکستان کواپنے شہ رگ کشمیر سے محروم کرکے ایک نہ ختم ہونے والے عذاب میں ڈال دیا۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ قادیانیت آج بھی زور وشور سے زندہ ہے اور آج صرف انگریز نہیں بلکہ تمام مغربی اور اسلام دشمن استعماری قوتیں جہاد کو دہشت گردی قرار دے کر جہاد کا قلع قمع کرنا چاہتی ہیں۔

اوبامہ ،مودی،پیوٹن،سب ایک ہوکر مرزا قادیان کے مشن کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ مسلمان مٹ جائیں گے مگر تحفظ ختم نبوت اور توہین رسالت کی آئینی ترامیم میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ قادیانیت ملت مسلمہ کے لئے ایک طاعون ہے اس آکاش بیل کی جڑیں افریقی اور دنیابھر کے دیگر ممالک میں پھیل رہی ہیں۔

اسلام دشمن مغربی طاقتوں نے سامراجی عزائم کے لئے اسے پروان چڑھایا اور اب بھی زوروشور سے اس کی آبیاری کررہی ہیں۔مولانا سمیع الحق نے ختم نبوت کے لئے کام کرنے والی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ قادیانی تبلیغ کا راستہ روکنے کی کوشش کریں ان جماعتوں کی ذمہ داری صرف سات ستمبر کو سیمنار اور جلسے کرنے سے ختم نہیں ہوسکتی، جبکہ قادیانیت کے پرچار کے لئے قادیانی کئی ٹی وی چینل دن رات مصروف ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ دینی اور عصری تعلیم گاہوں کے نصاب میں قادیانیت کے بارہ میں خصوصی مضامین شامل کئے جائیں اور سات ستمبر کی آئینی ترمیم اور ۱۹۸۴ء میں امتناع قادیانیت آرڈیننس کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا جائے ،مولانا سمیع الحق نے مسئلہ ختم نبوت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ برطانیہ اورمغربی ممالک نے برصغیر وپاک وہند میں آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے جہادی طاقتوں کو کچلنے کی خاطر ایک جھوٹے اورنام نہاد نبی کو کھڑے کیا جو انگریز کے خلاف جہاد کو حرام قرار دینے میں لگا رہا، اور آج مغربی اسلام دشمن طاقتیں جہاد کو دہشت گردی قرار دینے پر تلی ہوئی ہیں‘ہمارے حکمران ان کے ہمنوا ہیں‘ اس طرح منکرین ختم نبوت کا مشن سامراجی طاقتوں نے خود سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :