پی ایس 127 میں ضمنی انتخاب کے دوران بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹ نظر نہیں آئے

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:40

پی ایس 127 میں ضمنی انتخاب کے دوران بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ایم کیو ایم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 میں ضمنی انتخاب کے دوران بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹ نظر نہیں آئے ۔

(جاری ہے)

آکسفورڈ گرامر اسکول پولنگ اسٹیشن پرپیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار( مہاجر قومی موومنٹ) کے پولنگ ایجنٹ موجودتھے اسی طرح محمدن پبلک اسکول آزاد امیدواراور پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ موجود تھے ۔

گرین پیس آزاد امیدوار اور پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ تھے۔ کے ایم سی اسکول خور شید میموریل اسکول میں پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی،آزاد امیدوار( مہاجر قومی موومنٹ) کے پولنگ ایجنٹ موجود تھے۔ینگ سٹیژن ماڈل اسکول میں مجلس وحدت مسلمین،پیپلز پارٹی اورآزاد امیدوار کے پولنگ ایجنٹ موجود تھے تاہم ان پولنگ اسٹیشنوں پر ایم کیو ایم کا کوئی پولنگ ایجنٹ نظر نہیں آیا۔