متحدہ کے ووٹرز کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں ،نسرین جلیل

انتخابات میں سندھ حکومت نے اپنے امیدورا کی کامیابی دلانے کے لئے بھرپور وسائل کا استعمال کیا ہے،محمد حسین

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینیٹر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ متحدہ کے ووٹرز کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں ۔ایم کیو ایم والے ڈرنے والے نہیں ہیں اور میں ووٹرز سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔وہ اردو نگر میں پولنگ اسٹیشن کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس 127 میں ایم کیو ایم کے 70 سے 75 فیصد ووٹرز موجود ہیں، اس لئے ایم کیو ایم کی جیت یقینی ہونی چاہیے کیونکہ ایم کیو ایم 3 مرتبہ یہاں سے جیت چکی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کے بعد جب نسرین جلیل نے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں اندر جانے نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

بات چیت کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ آج کے انتخابات میں سندھ حکومت نے اپنے امیدورا کی کامیابی دلانے کے لئے بھرپور وسائل کا استعمال کیا ہے۔ دوپہر تک ایم کیو ایم کے کارکنا ن کو خوف زدہ کیا جا تارہا ہے مسلح دہشت گرد ٹولیوں کی شکل میں آتے ہیں اور ہمارے کیمپ اکھاڑتے ہیں اور ہمارے ووٹرز کو خوف زدہ کر کے بھگا دیتے ہیں لیکن پولیس تماشائی بنی رہی ۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمیں کمیپ لگانے کی اجازت نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ صبح سے الیکشن کمیشن کا کوئی نمائندہ نظر نہیں آیااور ہم الیکشن کمیشن کو سینکڑو شکایات درج کراچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آ ج کے انتخاب میں مکمل طور پر پارٹی بنی ہوئی ہے۔ہمارے امیدوار کی کامیابی یقینی ہے اگر کوئی دوسرا کامیاب ہوتا ہے تو وہ دھاندلی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :