وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کارروائیاں ،12بھکا ریو ں سمیت19ملزمان گرفتار

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران12بھکا ریو ں سمیت19ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، کلا شنکو ف ، پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث ملزم منور حسین کو گرفتار کرکے اس سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا۔

تھا نہ کو رال پولیس نے گرفتارملزم جو اد جمیل کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم حاجی بہادر جلا ل الدین ، گل اکبر اور داد خا ن سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس نے گرفتار ملزم راجہ ارشد کے انکشاف و نشا ند ہی پر کلا شنکوف بر آمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران12 بھکا ریوں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :