عمرا ن خا ن کرا چی کی غیر یقینی سیا سی صو ر تحا ل سے فا ئدہ اٹھا نے کی کو شش کر رہے ہیں ،مو لا بخش چا نڈیو

سید مرا د علی شاہ کی متحرک قیا دت میں سندھ حکو مت نے صو بہ میں زندگی کے تما م شعبو ں میں تبدیلی لا نے کا آغا ز کیا ہے ،مشیر اطلاعات سندھ

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عا ت و آر کا ئیوز مو لا بخش چا نڈیو نے کرا چی میں عمران خا ن کے جلسے پر تنقید کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عمرا ن خا ن شہر کی غیر یقینی سیا سی صو ر تحا ل سے فا ئدہ اٹھا نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔سیا سی طو ر پر نا پختہ ہیں اور ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتے جبکہ کر کٹ اور سیا ست دو الگ چیزیں ہیں صوبائی مشیر نے بدھ کو جا ر ی کر دہ اپنے بیا ن میں کہا کہ سیا ست میں بڑ ی قر با نیو ں کی ضرورت ہے اور تا ریخ شا ہد ہے کہ صر ف بھٹو خا ندا ن نے ملک اور قو م کے لئے بڑ ی قر با نیا ں دیکر پو ر ی دنیا کی تا ریخ میں ایک مثا ل رقم کی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ عمرا ن خا ن کو ابھی سیا ست سیکھنے کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کی متحرک قیا دت میں سندھ حکو مت نے صو بہ میں زندگی کے تما م شعبو ں میں تبدیلی لا نے کا آغا ز کیا ہے جس سے حقیقی خو شحالی ،تر قی اور امن آئے گا ۔

(جاری ہے)

سندھ کے عوام با لخصو ص کرا چی کے شہری حقیقی امن اور کا رو با ر کے فرو غ کے موا قع محسو س کر رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ پا نی کے منصو بو ں کے ساتھ متعدد نئے منصو بو ں کا آغا ز کیا جا چکا ہے ۔سندھ حکومت نے 10ارب رو پے کے کرا چی پیکج کا اعلا ن کیا ہے جس سے 21اسکیمیں روا ں ما لی سال میں مکمل کی جا ئیں گی ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے امن و اما ن ،تعلیم اور صحت کو اپنی تر جیحا ت میں شا مل کیا ہے کیو نکہ وہ سندھ کو تر قی یا فتہ صو بہ بنا نا چا ہتے ہیں ،جہا ں امن اور خو شحا لی کو فرو غ ملے ۔

صوبا ئی مشیر مو لا بخش چا نڈیو نے کہا ہے کہ ملک کی سیا ست اور با لخصو ص سندھ میں پیپلز پا ر ٹی کی جڑ یں گہری ہیں ۔ذوالفقا ر علی بھٹو لو گو ں کے دلو ں میں بستے ہیں اور کو ئی بھی انہیں عوام کے دلو ں سے نہیں نکا ل سکتا ۔انہوں نے کہا کہ عمرا ن خا ن نے کرا چی میں حالیہ جلسہ کرا چی کے شہریو ں میں غیر یقینی پیدا کر نے کے لئے کیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ عمرا ن خا ن عوا م کو اپنی طر ف نہیں کھینچ سکتے کیو نکہ سندھ کے لو گ عمرا ن خا ن کے ارا دوں سے مکمل طو ر پر آگا ہ ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ عمرا ن خا ن دو سرو ں پر الزا م لگا رہے ہیں ۔جبکہ وہ خو د پانا مہ لیکس میں شا مل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت امن اور تر قی کے لئے ما حو ل سا ز گا ر بنا رہی ہے ا س سلسلے میں میڈیا اہم کر دا ر ادا کر سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم محنت کشو ں کے لئے بنا ئے گئے قوا نین پر عملدرآمد کے لئے کو شا ں ہیں ۔ہم آزا دی اظہا ر کے حق کو بر قرا ر رکھنے کے لئے پر عزم ہیں ۔

مو لا بخش چا نڈیو نے کہا کہ پیپلز پار ٹی میں بلا ول بھٹو زر دا ر ی ،پی پی پی پی صدر آصف علی زر دا ر ی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شا ہ ،شہید ذو الفقا ر علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی سیا ست اور عوامی خدمت کے نظریہ پر عمل پیرا ہیں ۔بلا و ل بھٹو زر دا ر ی رو ٹی ،کپڑا اور مکا ن کے نعرہ کو سیا سی تعصب سے بالا تر ہو کر آگے بڑ ھا رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کو صو بو ں کو مضبو ط بنا نااور خو شحا لی چا ہتی ہے ۔اس لیے 18ویں تر میم منظور کر کے صوبو ں کو مضبو ط کیا ۔18ویں تر میم کا کریڈٹ پی پی پی پی صدر آصف علی زر دا ر ی کو جا تا ہے جنہوں نے تما م سیا سی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اسے منظو ر کروایا ۔انہو ں نے کہا کہ جمہو ریت مخا لف طا قتیں آج بھی پی پی کو نقصا ن پہنچا نے کی کو شش کررہی ہیں لیکن ہما ر ے رہنما ؤ ں کی بصیرت کی وجہ سے پا ر ٹی مضبو ط ہے اور عوام کی خدمت کے لئے کو شا ں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ن کی حکومت سندھ کو فنڈز کا جا ئز حصہ لینے میں نا کا م ہو چکی ہے ۔جس کے نتیجے میں عوام کو سخت مشکلا ت کا سا منا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلز پار ٹی عوامی طا قت سے آئندہ انتخا با ت میں چاروں صو بو ں میں کا میا ب ہو گی اور ایک بڑ ی طا قت کے طو ر پر ابھرکر سامنے آئے گی ۔وفا قی حکومت سندھ کے سا تھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کر رہی ہے اور اس کو بنیا د ی حقوق سے محرو م کر رہی ہے ۔صوبا ئی مشیر نے کہا کہ چیئر میں پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زر دار ی نو جو ان قیا دت کو سامنے لا رہے ہیں تا کہ عوام کے مسائل حل کئے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :