سعودی عرب میں معاہدے پورا کرنیوالے 40 ملازمین کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا

البیان کمپنی نے 40 پاکستانی ملازمین کو پاکستان آنے کیلئے ٹکٹ نہیں دیئے

جمعرات 8 ستمبر 2016 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) سعودی عرب میں معاہدے پورا کرنیوالے 40 ملازمین کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا ، البیان کمپنی نے 40 پاکستانی ملازمین کو پاکستان آنے کیلئے ٹکٹ نہیں دیئے ۔ متاثرہ ملازمین نے پاکستان میں رشتہ داروں کو بتایا ہے کہ دو سال پورا کرنے کے بعد کمپنی نے معاہدے کے تحت ملازمین کو اپنے ملک جانے کیلئے ٹکٹ دینے کا معاہدہ کیا تھا لیکن یہ وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ البیان تعمیراتی کمپنی کے مزدور ہیں اور الباہ شہر میں کام کرتے ہیں ۔ کمپنی نے ملازمین کے ساتھ معاہدے میں دو سال کا عرصہ پوراکرنے کے بعد چھٹی پر جانے کا وعدہ کیا تھا جس کے ٹکٹ کمپنی نے دینا ہیں لیکن ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی عرب میں روک لیا گیا ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ عید اپنے خاندانوں کے ساتھ گزارنے کا منصوبہ بنا چکے تھے لیکن البیان کمپنی نے وعدہ خلافی کر کے ملازمین کو پاکستان آنے سے روکے رکھا ہے ۔