سی پیک کے تحت سماجی واقتصادی اہداف پورا کرنے کے لئے چینی ثقافت واقدار کو سمجھنے پر زور

نسٹ میں مطالعہ چینی مرکزکے زیر اہتمام منعقدہ ورکشا پ میں مقررین کا اظہار خیال

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) جمعرات کو یہاں منعقدہ ایک ورکشاپ میں مقررین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم کئے گئے سماجی واقتصادی اہداف کو پورا کرنے کے لئے چینی ثقافت و اقدار کو مناسب طور پر سمجھنے کی ضرورت پر زوردیا ۔ اس ورکشاپ کا اہتمام نسٹ میں چینی مطالعہ کے مرکز نے کیا ۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان زیادہ علم اور سوج بوجھ پیدا کرنے کے لئے چین سے متعلقہ موضوعات کے بارے میں تقریبات کے سلسلے کی پہلی تقریب تھی ۔

سماجی سائنسز سکول کے پرنسپل ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے شرکاء کو ستمبر سے شروع ہونے والے موجودہ تعلیمی سیشن کے ساتھ اقتصادیات و پبلک پالیسی کے طلباء کے لئے ’’چین کے ترقیاتی تجربات‘‘کے بارے میں ماڈل کے اجراء کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ سفیر سید حسن جاوید ڈائریکٹر سی ایس سی نے کہا کہ چین اور سمندر پار چینی کمیونٹیز کے ساتھ دوستی اور تعاون سے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ چین کی سماجی اور ثقافتی اقدار کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل کی جائیں ۔

یہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے اقدار کے تبادلے اور تعلقات قائم کر کے اقدار کے قیام یعنی ’’سائنرجی ‘‘کی تعمیر کرنا ہے ۔ مہمان خصوصی لایو جیان اسسٹنٹ نائب صدر چین پاکستان سرمایہ کاری کمپنی نے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کی طرف سے حاصل کی جانے والی پیش رفت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک میں ورک اخلاقیات اور ثقافت کے بارے میں اپنے تجربات سے بعض خوشگوار مشاہدات کا بھی تذکرہ کیا۔