Live Updates

عمران خان صرف الزامات کی سیاست کرتے ہیں،چند ماہ پہلے تک پیپلزپارٹی پر الزامات لگانے والے آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں،پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں صرف ڈھائی ہزار لوگ تھے،عید کے بعد چھوٹے موٹے ہلے گلے کے سوا کچھ نہیں ہوگا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف الزامات کی سیاست کرتے ہیں،چند ماہ پہلے تک پیپلزپارٹی پر الزامات لگانے والے آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان کے کراچی جلسے میں صرف ڈھائی ہزار لوگ تھے،عید کے بعد چھوٹے موٹیہلے گلے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان او ان کی جماعت نے رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت میں شرکت کیلئے جانا ہے تو ضرور جائیں لیکن اگگر وزیراعظم کے گھر کا گھیراؤ کرنے جانا ہے تو پھر(ن) لیگ کے کارکن بھی ان کو نہیں چھوڑیں گے،عمران خان الزامات کی سیاست کی وجہ سے عوام میں تیزی سے غیر مقبول ہورہے ہیں،عمران خان کے ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر میں کئے گئے حالیہ جلسے میں ڈھائی ہزار افراد سے بھی کم کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے۔علی رضا عابدی نے کہا کہ اگر اپوزیشن اسی طرح احتجاج کرتی رہی تو (ن) لیگ مزید مضبوط ہوگی،عمران خان کل تک پیپلزپارٹی پر مک مکا کا الزام لگاتے تھے،آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں،عید کے بعد چھوٹا موٹا ہلا گلا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات