ہولی فیملی اسپتال میں کانگووائرس کا شکارمریض دم توڑگیا

ذوالفقاراٹک کارہائشی تھا،کانگو وائرس کے متاثرہ مریض ذوالفقارکو2روزقبل ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔ایم ایس ڈاکٹرشفیق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 ستمبر 2016 18:35

ہولی فیملی اسپتال میں کانگووائرس کا شکارمریض دم توڑگیا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 ستمبر2016ء):ہولی فیملی اسپتال میں کانگووائرس کا شکارمریض دم توڑگیا،28سالہ ذوالفقاراٹک کارہائشی تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم ایس ڈاکٹرشفیق نے کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے متاثرہ مریض ذوالفقارکو2روزقبل ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

تاہم 28سالہ ذوالفقارآج جاں بحق ہوگیاہے۔ایم ایس نے بتایا کہ چند مریضوں کو کانگو وائرس کےشبہ میں ہسپتال منتقل گیا تھا۔ان مریضوں میں وائرس کی تصدیق کیلیےٹیسٹ کیےجارہےہیں۔