150یونین کونسلزکو 7کروڑ70لاکھ کے فنڈز جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کی 150یونین کونسلزکو 7کروڑ70لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔مذکورہ فنڈز ملازمین کی تنخواہوں اور یوٹیلٹی بلز کی مد میں ادائیگیوں کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کے بعد اب مجموعی تعداد 150سے بڑھ کر275ہو گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پرانی 150یونین کونسلزکو تنخواہوں اور یوٹیلٹی بلز کی مد میں 7کروڑ70لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :