مانیٹرنگ اینڈ انکوائریزامین اکبر چوپڑا کی زیر صدارت ٹا ؤن ہال میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اجلاس

ضلعی انتظامیہ اور ایل پی جی ایسوسی ایشن مشترکہ طور پر شہر میں ایل پی جی گیس 77روپے فی کلو گرام میں فروخت کرنے پر متفق

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز)امین اکبر چوپڑا کی زیر صدارت ٹا ؤن ہال میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں،ڈی او (سول ڈیفنس) اور ایل پی جی گیس ایسوسی ایشن کے نما ئندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور ایل پی جی ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ شہر میں ایل پی جی گیس 77روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز)امین اکبر چوپڑا نے کہا کہ آئندہ ضلعی انتظامیہ کو بتائے بغیر مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں 77روپے سے زائد ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی ایل پی جی گیس کو زائد نرخوں پر فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :