جدہ: اشیاء خردنی کے نرخ زیادہ وصول کرنے والی 23فرموں پر جرمانے عائد

جمعرات 8 ستمبر 2016 18:04

جدہ: اشیاء خردنی کے نرخ زیادہ وصول کرنے والی 23فرموں پر جرمانے عائد

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : سعودی کمپیٹیشن کونسل نے دو سال کے دوران 23فرموں کو کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں رودبدل کرنے پر 112ملین سعودی ریال جرمانے عائد کیئے۔ کونسل نے فرموں پر جرمانے آرٹیکل 12کے تحت لگائے گئے۔اس سال کیئے گئے جرمانوں کی مالیت 42 ملین ریال رہی ۔

(جاری ہے)

جبکہ جرمانہ صرف پانچ فرموں پر عائد کیا گیا۔ اس طرح فی فرم 3سے لیکر 15ملین ریال تک کیا گیا۔ سعودی عرب میں کا م کرنے والی ایک ٹیلی کام کمپنی کو اپنی سروس بتائے بغیر بلاک کرنے پر 10ملین ریال جرمانہ کیا گیا۔کونسل کے ترجمان کا کہناہے کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والی فرموں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا قانون ہے ۔