کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں‘ چیف سیکرٹری کی ہدایت
ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ،مویشی منڈیوں میں بہترین انتظامات کا حکم
جمعرات 8 ستمبر 2016 18:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء )چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) زاہد سعید نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ مویشی منڈیوں میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور کانگووائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔سول سیکرٹریٹ میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کررہے تھے - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ مویشی منڈیوں اور تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر جانوروں کیلئے سپرے کا انتظام کیا جائے اوراس سلسلے میں محکمہ لائیوسٹاک کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
-چیف سیکرٹری نے ڈویژنل کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام مویشی منڈیوں کو ریگولیٹ کیا جائے اور وہاں پانی ، سایہ اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صفائی کے انتظامات میں شہریوں کا تعاون نہایت اہم ہے۔ شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں گلیوں اور سڑکوں پر نہ پھینکیں بلکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کے عملہ کے حوالے کریں یا مقرر کردہ جگہوں پر تلف کریں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ٹی ایم ایز کا عملہ آلائشوں کو فوری طور پر اٹھانے اور مناسب انداز میں تلف کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔ اجلاس میں ایم این اے افضل کھوکھر، سیکرٹری بلدیات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز او رمتعلقہ حکام نے شرکت کی -
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.