صدر منتخب ہونے کے بعد داعش سربراہ کیخلاف اسامہ بن لادن کی طرز کا حملہ کریں گی:ہیلری کلنٹن

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:43

صدر منتخب ہونے کے بعد داعش سربراہ کیخلاف اسامہ بن لادن کی طرز کا حملہ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) آمریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہو گئی تو القاعدہ اور اسامہ کے طرح داعش اور اسکے سربراہ ابوبکر البغدادی کو بھی ہدف بنایا جائیگا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہیلری کنٹن نے کہا کہ ہم داعش کو شکست دینگے اور یہ میرا دہشتگردی کے خلاف سب سے بڑا ہدف ہے جوکہ ہم فضائی حملے کے ذریعے حاصل کرینگے، انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہم عربوں اور کردوں کی بھی مدد حاصل کرینگے جو کہ داعش کے خلاف زمینی لڑائی لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ عراقی فوج کی معاؤنت کے ذریعے بھی داعش کے گرہ گھیرا تنگ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور اسامہ کے خلاف حملوں کی طرز کا حملا داعش کیلئے بھی شکست کا باعث بن سکتا ہے۔