چوہدری نثار سے کویت میں متعین پاکستانی سفیرکی ملاقات

کویت میں پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، وزیر داخلہ کی ہدایت

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے کویت میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان کویت تعلقات اور مختلف امور میں جاری دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے ملاقات کی، جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی ہے کہ کویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے، کویت میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے معاملات کو بہت اہمیت دیتا ہے، انہوں نے کہا دوطرفہ معاہدے کی افادیت اسی صورت ممکن ہے جب من وعن عمل کی جائے۔

متعلقہ عنوان :