قائد اعظم لائبریری کے وفد کی نیشنل لائبریری میں دو روزہ کانفرنس میں شرکت

کانفرنس کا انعقاد پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن اور اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے کیا گیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء ) قائد اعظم لائبریری کے سٹاف نے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس کا انعقاد پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن اور اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے کیا گیا۔ جس کا مقصد پاکستان میں موجود پبلک لائبریریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔کانفرنس میں پاکستان بھر سے وفود نے شرکت کی جبکہ قائداعظم لائبریری کے وفد میں سیکرٹری آرکائیو پنجاب احمد رضا سرور،ڈی جی پبلک لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمد بابر،لائبریرین سعیدہ خان، ذکیہ مراد، عائشہ صبحانی،شیرافضل،شازیہ رشید، پروٹوکول آفیسر محمد سلطان، میڈیا کوآرڈینیٹر شاذیہ سعید اور ڈائریکٹر پی ایل ایف رحمان آصف شامل تھے ۔

کانفرنس کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایک عشائیہ اور مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ کانفرنس کے اختتام پر شرکا ء میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس دوران ڈی جی پبلک لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن ، اوپن یونیورسٹی اور نیشنل لائبریری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں اس کانفرنس میں شرکت کا موقع دیا۔انہوں نے لائبریرینز کی ٹریننگ پر روز دیتے ہوئے کہا کہ آج کے لائبریرینز کو ٹریننگ کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دنیا بھر میں ای کتب کا رجحان بڑھ رہا ہے اسی کے پیش نظر لائبریرینز کو بھی خود کو اپ ٹو ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :