کومبنگ آپریشن:رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی اشفاق چاچو اورشیخ دانش کے گھرسے اسلحہ برآمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 ستمبر 2016 17:37

کومبنگ آپریشن:رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی اشفاق چاچو اورشیخ دانش ..

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 ستمبر2016ء) :سکیورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے کینال روڈ پر واقع گھروں میں کومبنگ آپریشن کیا،جہاں پر رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی اشفاق چاچو اور شیخ دانش کے گھر بھی موجود ہیں۔ تاہم سیکورٹی اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران ان دونوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد کیاہے۔سکیورٹی اداروں نے اسلحہ تحویل میں لے کر ملزمان کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :