پنجاب حکومت فروغِ تعلیم کے لئے ا نقلابی اقدامات کر رہی ہے، رانا مشہود
تیز رفتار ترقی کے حصول کے لئے وطن عزیز کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کا عالمی یو م خواندگی کے موقع پر پیغام
جمعرات 8 ستمبر 2016 17:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء ) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے جہالت اور ناخواندگی ختم کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ آج کا دن شرح خواندگی میں اضافے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عہد کرنے کا دن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق 2018 تک صوبے کے ہر بچے و بچی کے سکول داخلے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ روشن مستقبل کا خواب 100فیصد شرح خواندگی کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔ پنجاب حکومت فروغ ِ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب دانش سکولوں میں غریب اور نادار بچوں کو ایچی سن اور بیکن سکولوں کے معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپس ، سولر لیمپس، ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ، ہونہار طلبا و طالبات کے غیر ملکی تعلیمی درسگاہوں کے مطالعاتی دورں کے ذریعے شعبہ تعلیم کی ترقی کے لئے کوشا ں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.