وفاقی وزیر احسن اقبال پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس متعارف کروائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 ستمبر 2016 17:33

وفاقی وزیر احسن اقبال پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس متعارف کروائیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08ستمبر2016ء) : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال جلد ہی پاکستان میں 5 جی سروسز متعارف کروائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ روابط کو مزید تیز اور مضبوط کرنے کے لیے یہ اقدام جلد ہی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیکن سچ تو یہ ہے یہ وفاقی وزیر کا یہ بیان محض ایک سیاسی بیان کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ 5 جی سروسز دنیا بھر میں تاحال کہیں بھی متعارف نہیں کروائی گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے وفاقی وزیر کو اس بیان پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 5 جی سروسز کم از کم 2018ء کے الیکشنز سے قبل تو کبھی بھی پاکستان میں متعارف نہیں کروائی جائیں گی۔ علاوہ ایں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ن لیگ کی جانب سے سیاسی اثر و رسوخ برقرار رکھنے کے لیے متعدد پراجیکٹس کا اعلان کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :