قومی اسمبلی اجلاس : ممبران قومی اسمبلی نے لیسکو کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے

بہت جلد پوری ڈسکو کے مسائل حل ہو جائیں گے،عابد شیر علی کا جواب

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں ممبران قومی اسمبلی نے لیسکو کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ لیسکو میں اگر کوئی رکن پارلیمنٹ اپنی گرانٹ سے بھی کام کروانا چاہے تو وہ کام نہیں ہو پاتا اور ٹھیکیدار کام مکمل کئے بغیر ہی بھاگ جاتے ہیں اور لیسکو حکام اس پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

جس پر عابد شیر علی نے کہا کہ جہاں بھی ایسے مسائل ہو رہے ہیں ان کی طرف توجہ دے رہے ہیں اور بہت جلد پوری لیسکو کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نے ایوان کو بتایا کہ 21قسم کی ایسی ادویات تھیں جن کی قیمتوں میں ا ضافہ کیا گیا ہے تاکہ جان بچانے والی ادویات مارکیٹ میں موجود رہیں اور عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

وزارت ہیلتھ نے تحریری طور پر بتایا ہے کہ پاکستان میں600مینوفیکچرنگ یونٹس ہیں جو نہایت ضروری اور دیگر ادویات بناتے ہیں ان میں سندھ میں140پنجاب میں359کے پی کے میں91بلوچستان یونٹ کام کر رہے ہیں اور کل ادویات میں سے10سے15فیصد ضروری ادویات درآمد کی جا رہی ہیں جبکہ پارلیمانی سیکرٹری وزار صحت پیداوار نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں سستیکاروں کے لئے کام کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے ایک مکمل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جو کہ جلد مکمل کر لی جائیگی جبکہ ملک میں نئی آٹو پالیسی کے حوالے سے کوئی بھی منصوبہ نہیں ہے جو کہ ری کنڈیشن گاڑیاں استعمال کرنے والے صارفینکو فائدہ پہنچا سکے۔

پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں اذان کے اوقات کے حوالے سے کام کیا گیا اور اس حوالے سے ابھی بھی مشاورت جاری ہے اور ڈھانچے کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں ہو رہا جبکہ حج کے حوالے سے سوالات کے جوابات نہ دینے پر اراکین اسمبلی نے کافی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزارت کو اس لحاظ سے اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہو گی کہ اگر وفاقی وزیر صاحب ملک سے باہر ہیں تو پھر کون جواب دہ ہے۔

جس پر آفتاب شیخ نے کہا کہ عمران کا اعتراض درست ہے اور جلد اراکین کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا جبکہ ضلع بونری میں بجلی کے وولٹیج کی کمی کے حوالے سے عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ وہاں پر اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ اس حوالے سے 13سکیموں پر کام جاری ہے جو مارچ2017ء تک مکمل ہو جائے گی۔