Live Updates

قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے دوران اراکین اسمبلی کو سانپ سونگھ گیا

تقریر کے دوران سعد رفیق پرچی لیکر کبھی پرویز رشید کے پاس جاتے اور کبھی چوہدری نثار کے پاس جاتے

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:33

قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے دوران اراکین اسمبلی کو سانپ سونگھ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) قومی اسمبلی میں عمران خان کی تقریر کے دوران اراکین اسمبلی کو سانپ سونگھ گیا ۔ ایوان میں کسی بھی پارلیمانی ممبر نے دوسری طرف توجہ نہ دی اور عمران خان کی تقریر غور سے سنتے رہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا لیکن سپیکر قومی اسمبلی45منٹ بعد ہی چلتے بنے اور عمران خان کے ریفرنس الیکشن کمیشن میں بھجوانے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں پہلی آمد ہوئی عمران خان کی اسمبلی میں آنے کی وجہ سے حکومتی وزرا کی کثیر تعداد ایوان میں بیٹھی رہی اور خان کی تقریر کا انتظار کرتے رہے۔

عمران خان نے جونہی تقریر شروع کی تو تمام اپوزیشن اور حکومتی اراکین اسمبلی اور وزراء بڑے غور سے عمران خان کی تقریر سنتے رہے اور اس دوران خواجہ سعد رفیق پرچیوں پر کچھ لکھ کر کبھی پرویز رشید کے پاس بیٹھتے اور کبھی چوہدری نثار کے پاس جا بیٹھے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات