دوحا:ایمنیسٹی سکیم کے تحت 1000غیر قانونی شہریوں کو ایگزٹ ویزے لگائے گئے

جمعرات 8 ستمبر 2016 17:03

دوحا:ایمنیسٹی سکیم کے تحت 1000غیر قانونی شہریوں کو ایگزٹ ویزے لگائے گئے

دوحا: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) : قطر ی ایمگریشن حکام نے ایمنسیٹی سکیم کے تحت تقریباََ1000افراد کو ایگزٹ ویزے لگا کر اپنے متعلقہ ممالک بھیجا۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق پہلی ستمبر سے ایمنسیٹی سکیم کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کوسفری دستاویزات کے ساتھ مکمل قانونی طور پر قطر سے جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ نے اس مقصد کے لیے الگ ڈیسک قائم کیاہے۔

اس ڈیسک پر ایک وقت میں300 درخواستیں دیکھی جا سکیں گی۔ درخواست جمع کروانے غیر ملکی شہری دوپہر دو بجے سے لیکر 8بجے تک اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ ایگزٹ ویزہ پر وطن واپس جانے والے ایشیائی شہری نے بتایاکہ وہ اپنے وطن جا کر دوبارہ ویزہ لے کر قطر آسکتا ہے ۔ایمنسیٹی سکیم کے تحت ایگزٹ ویزے پر واپس جانے والوں کو دوبارہ انٹری کی اجازت ہے ۔