’فلم ’پیکو‘ میں دیپکا کو مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا‘ ۔ امیتابھ بچن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 ستمبر 2016 16:51

’فلم ’پیکو‘ میں دیپکا کو مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا‘ ۔ امیتابھ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08ستمبر2016ء): بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا کہ ان کی فلم ”پیکو“ میں دیپکا پڈوکون کو ان سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ فلم پیکو میں دیپکا پڈوکون کو مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا۔ امتیابھ بچن نے بتایا کہ اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

پہلی یہ کہ بلاشُبہ دیپکا مجھ سے کہیں زیادہ اہم تھیں اور دوسرا یہ کہ اس انڈسٹری میں کئی سال تک کام کرنے سے میری قدر میں کمی آگئی ہے ۔ اور شاید میں اتنا اہم نہیں رہا۔ جبکہ فلم کے ڈائریکٹر نے جھجھکتے ہوئے صفائی دی اور کہا کہ پیکو کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے اور چونکہ پیکو ایک ایسی کہانی ہے جس میں لڑکی کا کردار مضبوط ہونا چاہئیے تو ایسے میں خاتون اداکارہ کو زیادہ معاوضہ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔