Live Updates

عمران خان کی قومی اسمبلی آمد، وفاقی وزرا کی 100فیصدحاضری ،تقریر کے نکات لکھتے رہے

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آمد کے موقع پر ایوان میں اکا دکا نظر آنے والے تمام سینئر وفاقی وزراء ایوان میں موجود تھے۔ عمران خان کی تقریر کے دوران تین وفاقی وزرا نو ٹس لیتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آمد کے موقع پر ایوان میں اکا دکا نظر آنے والے وفاقی وزرا موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایوان زیریں کا اجلاس شروع ہوا تو وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ‘ زاہد حامد‘ احسن اقبال‘پرویز رشید‘ خواجہ سعد رفیق‘ انوشہ رحمن ‘ سکندر حیات بوسن ‘ رانا تنویر ‘ عابد شیر علی ‘ میر حاصل بزنجو ‘ اکرم خان درانی ‘ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی و دیگر موجود تھے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریر کے دوران تین وفاقی وزراء پرویز رشید‘ خواجہ سعد رفیق اور انوشہ رحمن نو ٹس لیتے رہے جبکہ عمران خان کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تقریر کی جس دوران عرفان صدیقی‘ انوشہ رحمن اور دیگر وزراء ان کو چٹیں لکھ کر دیتے رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات