سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس پر رولنگ دستاویزات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد آئین کی روشنی میں دی، ترجمان

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے دائر کئے جانے والے ریفرنس پر انہوں نے رولنگ دستاوزات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد آئین اور قانون کی روشنی میں دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے نمبر پورے نہیں کئے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے د و د و ریفرنسز بھیج دیتا بلکہ میرٹ پر الیکشن کمیشن کو بھیجے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنس پر فیصلہ کرنے کا فورم الیکشن کمیشن ہے جس نے 90دنوں میں فیصلہ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اس سلسلے میں پاکستان کی عدالتیں بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :