وزیراعظم نواز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے میں دیامر بھاشا ڈیم ‘ سائبر کرائم بل پر عمل درآمد شامل ہے۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :