پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، کسی دو طرفہ معاہدے کی افادیت اسی صورت ممکن ہے جب دونوں اطراف سے اس پر من و عن عمل کیا جائے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کویت میں پاکستانی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 8 ستمبر 2016 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے تاہم کسی دو طرفہ معاہدے کی افادیت اسی صورت ممکن ہے جب دونوں اطراف سے اس پر من و عن عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے، ملاقات میں پاک کویت تعلقات اور مختلف امور میں جاری دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی ،اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ کویت میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں انکے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان سرکاری اور سفارتی پاسپورٹس پر ویزے کے استثنی کے دو طرفہ معاہدے اور پاکستانیوں کے لئے کویتی ویزوں کے اجراء اور انکے لئے ملازمت کے مزید مواقع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔